رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں 2018 کی تاریخ نہیں دہرائی جانی چاہیے۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں نقائص سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ کے آر اوز نے ای ایم ایس میں نقائص رپورٹ کئے ہیں، الیکشن کمیشن ای ایم ایس کے ذریعے نتائج جمع اور مرتب کرے گا۔
رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ این اے 197 کے آر او نے ای ایم ایس میں نقص کی نشاندہی کی تھی، این اے 197 کے آر او نے پولنگ عملے کا ڈیٹا ای ایم ایس پر اپ لوڈ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ این اے 197 کے آر او کو ای ایم ایس پر اپ لوڈ کردہ ڈیٹا نہیں ملا تھا، یہ ای ایم ایس کی ناکامی ہے یا کہیں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ مشاہدات ای ایم ایس کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں دو ہزار آٹھ کی تاریخ نہیں دہرائی جانی چاہیے، فیڈریشن مزید سیاسی عدم استحکام کی متحمل نہیں ہو سکتی۔



















