Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، شہباز شریف

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر حل کے بغیر جنوبی ایشیاء اور دنیا میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج یوم یکجہتی کشمیر، کشمیریوں کی آزادی تک ان کی حمایت جاری رکھنے کے ہمارے پختہ عزم کی تجدید اور دنیا کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ استصواب رائے کا وعدہ یاد دلانے کا دن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیا اور دنیا میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی، فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے ماتھے کا داغ بن چکی ہے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو ثابت قدمی اور ان گنت قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں