عام انتخابات 2024 کے پر امن انعقاد کے لیے ڈرون کیمروں سے عام انتخابات کی کوریج پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈرون کیمروں پر پابندی لگانے پر غور جاری ہے، پنجاب بھر میں انتخابات کی کوریج ڈرون کیمروں سے نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حتمی فیصلے سیڈرون کیمروں پر پابندی لگائی جائے گی۔
صوبائی سیکرٹری داخلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے منتظر ہیں، پابندی کا اطلاق ٹی وی چینلز، سیاسی پارٹی ،اور پرائیویٹ پروڈکشن سمیت تمام ڈرون کیمروں پر ہوگا جبکہ ڈرون کیمروں پر پابندی کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے لگائی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے جوان اپنی تعیناتی کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت کریں گے۔
عام انتخابات، پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی
عام انتخابات 2024 کے پر امن انعقاد کے لیے پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
صوبہ پنجاب میں انتخابی مہم کے دوران اور پولنگ ڈے پر پولیس کو کسی بھی غیرقانونی حرکت پر فوری کارروائی کی ہدایت دے دی گئی۔
اپنے ایک بیان مین انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ الیکشن کے پرُامن انعقاد کے لیے پنجاب پولیس تیار ہے، انتخابی عمل میں گڑ بڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، الیکشن کے دن حساس علاقوں کے پولنگ سٹیشنوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی،فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر ایکشن ہو گا جبکہ انتخابی عمل اور پولنگ ڈے پر امن و امان ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



















