Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شفاف ،آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ شفاف ،آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق حیدرآباد ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، کمشنر حیدرآباد خالد حيدر شاہ ، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق دھاریجو اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع کی 35 تحصیلوں میں 57لاکھ 47 ہزار 277 ووٹرز ہیں، 9 اضلاع میں 30لاکھ 99 ہزار 932 مرد رجسٹر ووٹرز ہیں جبکہ 9اضلاع میں 26لاکھ 47ہزار 345 خواتین رجسٹر ووٹرز ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حیدرآباد ڈویژن میں 1416 حساس اور 981 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں، حیدرآباد ڈویژن میں کل 4 ہزار 4سو 31  پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ، مردوں کہ لٸے 1144 خواتین کہ1096 خواتین اور 2191 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ حیدرآباد ڈویژن میں عام انتخابات سے متعلق تقریباً انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں، حیدرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 ہزار 849 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے ، پولنگ بوتھ میں 7912 مردوں اور 6937 خواتین کے ہونگے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر  51692 کا عملہ عام انتخابات میں خدمات انجام دیں گے ، عام انتخابات کے دوران 9 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، 39 ریٹرننگ آفیسر ، 78 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کٸے گئے ہیں ، 9 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسران اور 56 مانیٹرنگ آفسران تعنیات کٸے گئے ہیں، حیدرآباد ڈویژن میں مجموعی طور پر ضابطہ اخلاق کی 105 شکایات موصول ہوئیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شکایات پر 75 کو نوٹس  34 وارننگ اور 6 پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، حیسکو انتظامیہ کو عام انتخابات کے دنوں میں بجلی کی بلاتعطیل فراہمی کی ہدایت کی ہے، ہیلتھ ایمرجنسی کے علاوہ تمام انتظامیہ الیکشن ڈیوٹیز میں مصروف ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ کو چوکس کیا گیا ہے، ٹرانسپورٹیشن، کمیونیکیشن اور میڈیا منجمنٹ منصوبہ بھی بنایا گیا ہے، عام انتخابات  میں سول انتظامیہ کے ساتھ فوج اور رینجرز حساس مقامات پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی  کے ساتھ پر امن  طریقے سے عام انتخابات کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شفاف ،آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد کرنا ہماری ذمہ داری ہے،8 فروری کے دن ہونے والے انتخابات میں عوام بھرپور انداز میں حصہ ڈالیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کو کمشنر حیدرآباد خالد حيدر شاہ نے عام انتخابات کے انتظامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد ڈویژن کی کل آبادی ایک کروڑ 17 لاکھ 51ہزار 22 ہے ، حیدرآباد ڈویژن کی کل اراضی 67ہزار 4 سو 53 اسکوائر کلو میٹر پر مشتمل ہے، عام انتخابات کے انتظامات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں