Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کر دیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹروے لنک کا افتتاح کردیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایکسپریس وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل پر گوجرانوالہ کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، گوجرانوالہ کے شہریوں کیلئے آج خاص دن ہے، آج گوجرانوالہ ایکسپریس وے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ اس پراجیکٹ پر کام کرنیوالی ٹیم نے انتھک محنت کی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے بھی بھتپور کام کیا، اس لنک کے ساتھ گوجرانوالہ جانے کیلئے ایک برج بھی تعمیر کیا جا ئیگا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ بھی مکمل ہو چکا ہے جس کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے، لاہور اور گوجرانوالہ کا فاصلہ 45 منٹ کا رہ گیا ہے، آنیوالی حکومت ایکسپریس وے لنک سے گوجرانوالہ جانے کیلئے سگنل فری برج کو مکمل کروائے۔

 دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سیف سٹی اٹھارٹی پہنچے جہاں انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح کیا ،سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 106 مقامات پر کیمرے لگائے گئے ہیں ،نگران وزیر اعلیٰ کے ہمراہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں