پاک بحریہ نے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچا لی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بحیرہ عرب میں پھنسے 9 بھارتی شہریوں کی جان بچالی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کو ہنگامی کال موصول ہوئی، فنی خرابی کے باعث کشتی کا انجن بند ہو گیا تھا، 9 بھارتی شہری گزشتہ 24 گھنٹوں سے بےیارومددگار سمندر میں پھنسے تھے۔
پاک بحریہ نے کشتی کو تلاش کر کے تکنیکی مسئلہ دور کیا، عملے کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد کشتی اپنی منزل کی جانب گامزن ہو گئی۔
مصیبت زدہ کشتی 4 فروری کو بھارتی بندرگاہ دابھول سے شارجہ کیلئے روانہ ہوئی۔



















