پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ایک اور خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے این اے 127
میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر پولیس کے غیر قانونی چھاپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 127 میں کال سینٹر کینوسنگ کے لیے قائم کیا گیا ہے، پولیس کا چھاپہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عطاء تارڑ نے ترتیب دیا تھا، ہم الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خط کا متن ہے کہ چھاپہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عطا تارڑ کی قیادت میں مارا گیا، پی پی پی کو ٹیلی ویژن پر دھمکیاں دیتے رہتے ہیں، پی پی پی کے دفاتر پر حملے کا اعتراف کیا ہے، مسلم لیگ ن سیاسی جماعتوں کو دبانے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پولیس مسلم لیگ ن کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر رکاوٹ ڈالنے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے۔



















