Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضائی مشق سپیئرز آف وکٹری کا سعودی عرب میں آغاز

سعودی عرب کی میزبانی میں فضائی جنگی مشق سپیئرز آف وکٹری 2024 کا آغاز کردیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق سپیئرز آف وکٹری سعودی فضائیہ کے مشرقی سیکٹر کے ائیر وار سنٹر میں منعقد کی جا رہی ہیں، مشقوں میں سعودی مسلح افواج، نیشنل گارڈز کے ساتھ پاکستان سمیت 9 دوست ممالک کی فضائی افواج شریک ہیں۔

میزبان سعودی عرب کی ساتھ پاکستان، امریکہ، برطانیہ، یونان، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات، فرانس،اومان اور فرانس کی فضائی افواج مشقوں میں شریک ہیں۔

اس کے علاوہ مشقوں میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف سیونٹین تھنڈرز حصہ لے رہے ہیں۔

سعودی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ افتتاحی تقریب دہران میں شاہ عبد العزیز ایئر بیس کے ایئر وار سنٹر میں منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں