Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری کا اعلان کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا ہے۔

اگیگا کے وفد نے چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں مریم نوازشریف نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا۔

مریم نوازشریف نے اگیگا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے ، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کے ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کی تجویز شامل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین اور تنخواہ دار طبقات کی مشکلات سے آگاہ ہیں، سرکاری ملازمین شیر پر مہر لگائیں، اُن کے مسائل کے حل کی ضمانت دیتی ہوں۔

ملاقات میں رحمان باجوہ اور وفد کے دیگر قائدین نے سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے وعدے پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں