Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور کسی کی ملکیت اور جاگیر نہیں ہے، شیری رحمان

شیری رحمان نےکہا ہے کہ لاہور کسی کی ملکیت اور جاگیر نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی پارٹی مین  تفریق نہ کرے، مستونگ سے لے کر یہاں تک جو پی پی پر حملے ہورہے ہیں انکا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ این اے 127 میں ہمارے دفتر پر حملہ ہوا قانون اس کی اجازت نہیں دیتا جبکہ دھونس دھمکی کے ساتھ الیکشن نہیں ہوتے، پیپلز پارٹی ایسے ہتھکنڈوں سے کبھی نہیں ڈری۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ووٹوں کا حق دیں یہ ان کا قانونی حق ہے، لاہور کسی کی ملکیت اور جاگیر نہیں ہے جبکہ پاکستان بھی کسی کی جاگیر نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ یہ الیکشن ہے دنگل نہیں ہے، ہم نفرت اور سیاست کی تقسیم نہیں چاہتے، آپ تنقید کریں یہ الیکشن کا حسن ہے لیکن دھمکیاں مت دیں یہ کسی کو زیب نہیں دیتا۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمشن کو پیغام ہے وہ کسی پارٹی میں تفریق پیدا نہ ہونے دیں، حلقہ این اے ایک سو میں عطاء تارڑ کے غنڈیں حملے کر رہیں ہے، پیپلز پارٹی کبھی دھمکیوں سے ڈری ہیں نہ کوئی ڈرا سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے مزید کہا کہ ووٹر کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا چاہیے، پیپلز پارٹی منظم کمپین چلا رہی ہے، ملک کے اقتصادی حالات کا سوچیں تفریق پیدا نہ کریں۔

متعلقہ خبریں