Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن ڈیواسسزکا استعمال کرنے کی ہدایت

عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تفتیشی افسران کو جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسز کا استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسارکیا کہ  لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟

تفتیشی افسرنے بتایا کہ 14 جے آئی ٹیز ہو چکی ہیں شہریوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، شہریوں کی بازیابی کے لیے ملک کی تمام ایجنسیوں کو خطوط لکھے ہیں۔

لانڈھی سے لاپتہ شہری حسن دلاور اور شاہ لطیف سے لاپتہ حبیب خان کے اہلخانہ عدالت میں پیش ہوئے اورلاپتہ شہریوں کو بازیاب کرانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لئے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس اجلاس کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسران کو جدید ٹیکنالوجی اورماڈرن ڈیواسسز کا استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حسن دلاور، حبیب خان اور دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version