Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن 2024؛ پاک فوج، رینجرز اور سندھ پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

عام انتخاب کیلئے پاک فوج، رینجرز اور سندھ پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے تمام اہم مقامات پر نفری تعینات کی جائے گی، کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کے 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گائیں گے، 6 ہزار اہلکار کراچی جبکہ 4 ہزار اندرون سندھ میں فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کوئیک رسپانس فورس کے 440 دستے تعینات کیے جائیں گے، اندرون سندھ میں 392 دستے تعینات ہوں گے، کوئیک رسپانس فورس 2 رینجرز موبائل جبکہ 2 موٹرسائیکل اسکواڈ پر مشتمل ہو گی۔

پاک فوج اور رینجرز کے جوان مختلف مقامات پر گشت بھی کریں گے جبکہ سندھ رینجرز کے دستے ڈی آر او آفس پر بھی سیکیورٹی پر تعینات ہونگے۔

متعلقہ خبریں