گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے چیف سیکریٹری، ڈی جی رینجرز، آئی جی اور کمشنر کراچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران عام انتخابات کے انتظامات اور سیکیورٹی امور پر گفتگو ہوئی۔
اس دوران آئی جی، چیف سیکریٹری نے انتظامی اور امن و امان سے متعلق انتظامات پر بریفنگ پیش کی۔
گورنر سندھ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ کراچی سے کشمور تک پرامن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائے، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں۔



















