پاکستان میں ہونے والے الیکشن کے لیے غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کی جانب سے الیکشن کو کوریج اور نگرانی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان اور مبصرین کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے الیکشن کی کوریج اور نگرانی جاری ہے۔
پاکستان میں 349 غیر ملکی میڈیا کے صحافی انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں
یہ صحافی اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں انتخابات کی کوریج کر رہے ہیں
انتخابات کے مبصرین کی مجموعی تعداد 103 ہے، جن میں سے 60 مبصرین پاکستان میں ہیں اور 43 کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔
مبصرین اسلام آباد، لاہور، کراچی اور قریبی علاقوں میں انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں
انتخابات کی کوریج اور نگرانی کرنے والے غیر ملکی صحافیوں اور مبصرین کی کل تعداد 452 ہے۔



















