گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نیلم کالونی کے پولنگ سٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے انجام پایا، عوام نے امن ماحول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ صوبے بھر میں ووٹنگ کا عمل اطمینان بخش ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے انتخابی عمل پر بین الاقوامی میڈیا کی بھی نظر ہے، صوبہ کے تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی خدمات قابل ستائش ہیں ، کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہونی چاہیے تھی، کسی بھی ملک میں ایسے واقعات ہوں تو تشویش ہوتی ہے لیکن اولین ترجیح عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
ملک بھر میں عام انتخابات برائے 2024 کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا، پولنگ اسٹیشنزکے اندر موجود افراد ہی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔
ملک بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بلا تعطل جاری رہا۔ پولنگ اسٹیشنزپرانتخابی عملے نے ذمے داریاں سنبھال لیں۔
شام پانچ بجتے ہی پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کردیے گئے، پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگ ہی ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔



















