آراودفاترکے باہرآرمی وسول آرمڈفورسزکی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان اوروزارت داخلہ نے نوٹیفکشن جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وزارت داخلہ کے نوٹیفکشن کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس ووٹ کی کاؤنٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز کے دفاتر کے باہرسیکیورٹی دینے کے پابند ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس ڈپلوائمنٹ کا مقصد کاؤنٹنگ کے حساس عمل کے دوران سیکیورٹی کے کسی بھی نا خوشگوار واقع کو روکنا ہے۔ سیکیورٹی کے لئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس آراوز کے دفاتر کے باہر تعینات ہیں اور الیکشن پروسیس کے ساتھ اُن کا کوئی تعلق نہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وہ صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکورٹی کے لیے تعینات ہیں، صرف انتخابی عملہ آراوز کے دفاتر کے اندر ووٹ کاؤنٹنگ کا عمل جاری رکھے ہُوئے ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ عوام سے توقع کی جاتی ہے کے وہ اِس عمل کو پُر امن طریقے سے مکمل کرنے کے لیئے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔



















