Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکہ پاکستان کی آئندہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار

امریکہ پاکستان کی آئندہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پاکستان میں انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی آئندہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں، معیشت سرمایہ کاری کے ذریعے دو طرفہ شراکت داری کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان کی حمایت اور جمہوری اداروں کی تقویت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ عوامی رابطوں کے فروغ کے خواہاں ہیں، انسانی حقوق بشمول آزادی اظہار کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں، پاکستانی عوام کے لیے سلامتی و تحفظ کا ماحول فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں