فافن چئیرپرسن مسرت قدیم نے عام انتخابات 2024 کی ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری کردی۔
اسلام آباد میں فافن چئیرپرسن مسرت قدیم نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو ملک میں 5کروڑ سے زیادہ ووٹرز نے ووٹ ڈالا،ابتدائی نتائج کی تیاری، نتائج اعلان نےمنظم الیکشن کوگہنادہاہے۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق امیدواروں کےنتائج پرتحفظات الیکشن کمیشن کوجلدحل کرنےکی ضرورت ہے، ملک میں ووٹر ٹرن آؤٹ 48فیصد رہا، فافن نے ملک میں 5664 مبصرین تعینات کیے۔
فافن نے رپورٹ میں بتایا کہ آراو آفس میں مبصرین کو جانے نہیں دیاگیا، شفافیت پولنگ اسٹیشن پرقائم رہی لیکن آراوکےدفترپرشفافیت پرسمجھوتاہوا۔ 16لاکھ بیلٹ پیپرز مستردہوئےگزشتہ باربھی اتنے ہی ہوئےتھے۔



















