ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر سامنے آنے والے نتائج میں آزاد امیدواروں کی واضح اکثریت ہے۔
الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے تمام 113 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں آزاد امیدوار 91 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔
اس کے علاوہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کو 7، مسلم لیگ ن کو 5، پاکستان پیپلز پارٹی کو 4 اور جماعت اسلامی کو 3 ، پی ٹی آئی پی کو 2 اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک نشست حاصل ہوئی۔



















