پولیس کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی شرپسندوں کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ سے تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے ساتھیوں نے احتجاج کے دوران آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پہ بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔
شمالی وزیرستان آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پر بلا اشتعال فائرنگ
براہ راست دیکھیں:https://t.co/BmhaVccdbT#BOLNews #MohsinDawar pic.twitter.com/W4l8rJjGVa— BOL Network (@BOLNETWORK) February 10, 2024
ذرائع نے بتایا کہ پہلے اندھا دھند فائرنگ محسند داوڑ کے حامیوں نے کی، پولیس نےشر پسندوں کو منتشرکرنے کے لئے جوابی کارروائی کی۔
پُرتشدد احتجاج اورآرمی کیمپ پر فائرنگ کا مقصد حالات کو جان بوجھ کر امن وعامہ کی صورت حال خراب کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔



















