Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ریٹرننگ افسران کواین اے 64 اورپی پی 32 کےفارم 47 کی دوبارہ تیاری کا حکم

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو این اے 64 اور پی پی 32 کے فارم 47 کی دوبارہ تیاری کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمشین میں انتخابی عذرداریوں سے متعلق درخواستوں کے معاملے پراین اے 64 گجرات سے قیصرہ الہی اور پی پی 32 سے پرویز الہی کی ریٹرننگ افسران کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی پینچ نے سماعت کی، قیصرہ الہی اور پر ویز الٰہی کے وکلا الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

وکیل پرویز الٰہی نے مؤقف اپنایا کہ فارم 47 ریٹرننگ افسر نے ہماری عدم موجودگی میں تیارکیا، قیصرہ الہی کو ایک لاکھ 36 ہزار ووٹ ملے، ہم فارم پنتالیس کے تحت جیتے ہوئے تھے لیکن فارم سنتالیس میں مخالف کو جتوا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ درخواست لائیں ہم دیکھتے ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ سیکشن 8 کے تحت تمام اختیارات آپکے پاس ہیں،  سیکشن 92 کے تحت ہماری موجودگی میں فارم سینتالیس تیارکریں۔

ممبر کے پی نے پوچھا کہ مجھے بھی سمجھا دیں کہ ہمارے اختیارات کیا ہیں، آپ کتاب کھولیں اورمتعلقہ سیکشن پڑھیں ممبر کے پی۔

ممبر بلوچستان نے کہا کہ متعلقہ حلقوں کا فارم سنتالیس تو جاری ہوچکا ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ دوسو سنتالیس پولنگ اسٹیشنز پر ہماری لیڈ تھی۔

ممبرنے کہا کہ آپ چاہیتے ہیں کہ فارم 47 کی دوبارہ تشکیل میں جائیں؟

الیکشن کمیشن نے پی پی 32 اوراین اے 64 سے متعلق دونوں درخواستیں منظورکرتے ہوئے مخالف امیدوارکو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں دوبارہ فارم سنتالیس مرتب کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو این اے 64 اور پی پی 32 کے فارم 47 کی دوبارہ تیاری کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں