Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی کے کچھ سینئر رہنماؤں کی (ن) لیگ سے اتحاد کی مخالفت

پیپلز پارٹی کے کچھ سینئر رہنماؤں نے مسلم لیگ ن سے اتحاد کی مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی میں ن لیگ سے اتحاد کے معاملے پر واضح تقسیم دیکھی جا رہی ہے۔

پی پی ارکان نے ن لیگ سے مرکز اور پنجاب میں اتحاد نہ کرنے کی تجویز کی ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق ماضی میں ن لیگ سے اتحاد کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا، ن لیگ نے سابقہ دور حکومت میں مایوس کیا تھا اور وعدے پورے نہیں کیے تھے، ن لیگ ہم کو پنجاب میں اسپیس دینے کی حامی نہیں اور آئندہ بھی ہمیں اسپیس نہیں ملے گی۔

پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کے بارے میں فیصلے کا اختیار قیادت پر چھوڑ دیا ہے۔

اتحاد میں شمولیت کا حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

متعلقہ خبریں