مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ آئندہ ہفتے ریلی کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجر قومی موومنٹ آئندہ ہفتے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ریلی نکالے گی۔
چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ ہماری خواتین 22 فروری کو پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گی، جس کے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
آفاق احمد نے کہا کہ ہم بھی اسی فہرست میں شامل ہیں جن کے ساتھ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی ہوئی ہے، اس فہرست میں جماعت اسلامی، تحریک لبیک و دیگر جماعتیں شامل ہیں۔
آفاق احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم دھاندلی کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، انہوں نے کہا کہ جس فارم 45 کو ہم لے کر جائیں گے اس کی کیا حیثیت ہو گی، جبکہ پریذائڈنگ آفسر کو خالی کارڈ دیئے گئے ہیں۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی کی عوام سے اپیل کی کہ وہ ریلی میں ضرور شرکت کریں اور کراچی کو آزاد کرائیں۔



















