الیکشن کمیشن نے این اے 47 اسلام آباد میں نتائج کی تبدیلی پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور این اے 47 کے آر او کو مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے میں حکم دیا گیا کہ این اے 47 سے امیدوار نے درخواست میں نتائج میں تبدیلی کا الزام لگایا، اس معاملے پر الیکشن کمیشن کو جلد رپورٹ بھجوائی جائے۔



















