ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 142 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا۔
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مالاکنڈ، چارسدہ، جہلم، مری، شکرگڑھ سمیت خیبر پختونخوا اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔



















