Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبر ؛ سیکورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارا جانے والا دہشت گرد انتہائی مطلوب سرغنہ صورت گل عرف سیف اللہ تھا،، ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر سے ہتھیار اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر صورت گل علاقے میں کئی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، دہشتگرد کمانڈر نہ صرف سیکورٹی فورسز پر حملوں بلکہ عام شہریوں کے خلاف بھی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مقامی آبادی کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں