پاکستان نے صومالیہ میں ملٹری بیس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان موغادیشو میں متحدہ عرب امارات کے ملٹری ٹرینرز اور زیر تربیت صومالی سپاہیوں پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔
دہشت گرد حملے میں متحدہ عرب امارات کے 3 فوجی ہلاک ہوئے جبکہ بحرین سے تعلق رکھنے والا ایک افسر بھی ہلاک ہوا۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی۔، اور حملے کا نشانہ بننے والوں کے اہلخانہ سے بھی اظہار تعزیتکی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل کہ مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی سے نبردآزما صومالیہ کی حکومت سے بھی بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔



















