Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہمارے بغیر کوئی سیاسی پارٹی حکومت نہیں بناسکتی، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ ہمارے بغیر کوئی سیاسی پارٹی حکومت نہیں بناسکتی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں بہت بہتر انداز میں پرفارم کیا، بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کل پیپلزپارٹی کا سی ای سی اجلاس ہے اس میں بھی یہ تجویز رکھوں گا، بلاول وزیراعظم نہیں ہوتے تو اپوزیشن میں بیٹھنےکو ترجیح دیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے بغیر کوئی سیاسی پارٹی حکومت نہیں بناسکتی، قومی اسمبلی میں ہماری سب کوضرورت ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آزاد امیدوار کسی بھی جماعت کو جوائن کرسکتے ہیں، ملک کو مشکلات سےنکالنے کے لیے بلاول بھٹو کو وزیراعظم ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں