Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جس کے ساتھ اکثریت ہوگی وہی وزیراعظم ہوگا، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ جس کے ساتھ اکثریت ہوگی وہی وزیراعظم ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں اس وقت قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے، لوگ منتظر تھے کہ الیکشن کے بعد منظرنامہ بدلے گا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد اس بار اور بھی کم ہوگیا، عوام کا بہت بڑا ووٹ آزاد امیدواروں کی جانب گیا، عوام نے نہ پارٹی منشور کو دیکھا نہ کام دیکھا۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ماضی کے مقابلے میں کئی ووٹ حاصل کیے، سیاسی لیڈرز ایک دوسرے سے ملتے ہیں مشورے بھی کرتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی باضابطہ بات نہیں ہورہی ہے، جس کے ساتھ اکثریت ہوگی وہی وزیراعظم ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزیدکہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایسا آدمی وزیراعظم بنے جس کا کوئی سوچ بھی نہیں رہا، پاکستان میں ایسے ممکنات ہمیشہ رہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں