Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ پولیس نے خودکش قرار دے دیا

پولیس نے گلشن اقبال میں ہونے والا دھماکہ خودکش قرار دے دیا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات سے ایک دن قبل 7 فروری کو گلشن اقبال میں دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے، پولیس نے اس دھماکے کو خودکش قرار دے دیا۔

گلشن اقبال حاجی لیموں گوٹھ 7 فروری کو دھماکے میں خاتون اور بچوں سمیت 3افراد کے جاں بحق ہونیکا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او مبینہ ٹاون کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں قتل ، انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مقدمے میں ہلاک حملہ آور اور نامعلوم سہولت کاروں کو نامزد کیا گیاہے، مبینہ حملہ آور فاروق رحمن میرانی کی ہلاکت کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

پولیس حکام کا دعوی ہے کہ فاروق رحمن نے نامعلوم سہولت کاروں کے ایما پرخود کش حملہ کیا، جس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں