ہائیکورٹ نےعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کےلیے درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں این اے117لاہورسے رہنما آئی پی پی علیم خان کی کامیابی کانوٹیفیکیشن روکنے کےلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جسٹس علی باقرنجفی نے سماعت کی جبکہ آزاد امیدوارعلی اعجاز کے وکیل سمیر کھوسہ نے دلائل دیے۔
وکیل درخواست گزار نے ممؤقف پیش کیا کہ علیم خان فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، علیم خان نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔
آزاد امیدوارعلی اعجازنے استدعا کی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے اورعدالت حلقہ کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔



















