نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔
نگران وفاقی وزیر برائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے مختصر مدت میں صحت کے شعبے میں کئے گئے اقدامات اور اصلاحات پر نگران وزیر صحت کی کوششوں کو سراہا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلے بھر تعاون کریں گے۔
ملاقات میں ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جبکہ پولیو ورکرز ملک سے پولیو کے خاتمے میں ایک ہراول دستے کا کام کر رہے ہیں۔
نگران وفاقی وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے بعد پولیو ورکروز کی خدمات کا تسلسل یقینی بنایاجائےگا۔



















