جمیعت علماء اسلام (ف) کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف قومی شاہراہ اور انڈس ہائے وئے پر دھرنے دیئے گئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنانہ نے لکی غلام شاہ قومی شاہراہ اور کندن چورنگی انڈس ہائے وئے پر بھی دھرنے دیئے ہیں
احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے سندھ کو بلوچستان اور پنجاب سے ملانے والی شاہراہیں بند کردی گئی جبکہ احتجاج اور دھرنوں کے باعث ٹریفک معطل اور گاڑیوں کی لمبی قطارین لگ گئی۔
جے یو آئی رہنماء تیمور پٹھان نےکہا کہ ایک سازش کے تحت جمیعت علماء اسلام (ف) کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، جےبیو آئی کے کامیاب امیدواروں کے نتائج تبدیل کیے گئے ہیں۔
تیمور پٹھان نے کہا کہ سندھ کے مختلف حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہے، ہم ان دھاندلی زدہ نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔ دھاندلی کے بعد بھی سلیکشن ہوئی ہے ، دھاندلی زدہ نتائج کو عوام تسلیم نہی کریگی۔
جے یو آئی رہنماء تیمور پٹھان نے مزید کہا کہ متاثرہ حلقوں میں ازسر نو انتخابات کرائے جائیں، مطالبات پورے نہ ہوئے تو شاہراہین غیر معینہ مدت کے لئے بند رہیں گی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کریں گے جبکہ اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین کے علاوہ صوبائی امیر اور ناظم بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں الیکشن 2024 کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور پارٹی کی صوبائی تنظیمیں انتخابات کےحوالے سے اپنی اپنی رپورٹس پیش کریں گی۔
اجلاس میں ساری صورتحال پر غور و خوض کے بعد آئندہ کالائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔



















