Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جہانگیر ترین کا سیاست سے علیحدگی کا اعلان 

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے سیاست سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور اپنے مخالفین کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں اس لیے میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔

متعلقہ خبریں