Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج خود سے خدا تک رسائی کے سفر کا نام ہے، انیق احمد

انیق احمد نے کہا ہے کہ حج خود سے خدا تک رسائی کے سفر کا نام ہے۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے پہلی حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج خود سے خدا تک رسائی کے سفر کا نام ہے، حج تربیتی ورکشاپس میں مناسک حج کے ساتھ ساتھ انتظامی امور کی تربیت کا بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام عازمین حج کیلئے تربیت حاصل کرنا لازم ہے، امسال حاجیوں کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ اور بہتر سہولتیں دی جا رہی ہیں۔

نگران وزیر مذہبی امور نے یہ بھی کہا کہ حاجیوں کیلئے پیکج میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم رکھے گئے ہیں، حاجیوں کے لئے ایپ بنائی ہے جو حاجیوں کیلئے بہت مفید ہوگی۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو حکومت کی جانب سے فری موبائل فون سم، ایک بریف کیس اور خواتین کو عبایا دیئے جائیں گے۔

نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ حاجیوں کو سعودی عرب قیام کے دوران پاکستانی حجاج پاکستان کے وقار میں اضافہ کریں، تمام عازمین حج پاکستان کے سفیر ہیں،حجاج دعائوں میں پاکستان میں امن استحکام اور سالمیت کی بھی دعا کریں۔

متعلقہ خبریں