سیکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 2 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
ہلاک دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری میں ملوث رہ چکے ہیں اور ان سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے تعاون کا اظہار کیا۔



















