پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے 7 نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کرنے والوں میں پی پی 240 بہاولنگر سے سہیل خان، پی پی 48 سیالکوٹ سے خرم ورک، اور پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے منتخب شہزادہ گزین عباسی شامل تھے۔
پی پی 96 چنیوٹ سے ذوالفقار علی شاہ ، پی پی 49 پسرور سے رانا فیاض، پی پی 97 چنیوٹ سے ثاقب چدھڑ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے آزاد ارکان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک دی اور کہا کہ آپ کا فیصلہ عوام کی مشکلات کےحل کا ذریعہ بنے گا۔



















