Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے نامزد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے نامزد کردیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہونگے۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل لارہے ہیں۔ ن لیگ ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہوگئی ہے جہاں امیدواروں نے چترال، ایبٹ آباد، سوات، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر، مردان اور بنوں سے کامیابی سمیٹی ہے۔

صوبے میں حکومت بنانے کے لیے اسمبلی میں 73 نشستیں درکار ہیں جبکہ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 76 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

علی امین گنڈاپور پہلی مرتبہ صوبائی حکومت میں وزیر بنے اور 2018 میں پی ٹی آئی کی وفاقی کابینہ کا حصہ بھی رہے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابت میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں