Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور اور سبی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور اور سبی میں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک کے 2 اضلاع سے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی کے ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے ایک نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، 26 فروری سے ملک گیر پولیو مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کیلئے دروازہ کھولیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

پولیو کیا ہے اور اس کے کیا اثرات ہیں ؟

پولیو وائرس کی وجہ سے ہونے والی ایک موذی بیماری ہے، پولیو زندگی بھر کے لئے معذوری کا باعث بنتی ہے اور جان لیوا بھی ہوسکتی ہے،پولیو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو وائرس ایک انسان سے دوسرے شخص تک منتقل ہو سکتا ہے اور یہ معمولاً منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ، پولیو وائرس متعدی پانی یا خوراک کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے۔ جب یہ وائرس جسم میں داخل ہوتا ہے، تو وہ انسانی اعصابی نظام میں پھیل کر فالج کا باعث بننے کی ابتدائی مراحل کو طے کرتا ہے،پولیو کے لئے کوئی علاج دستیاب نہیں ہے مگر اس سے ویکسین کی مدد سے بچا جاسکتا ہے۔

پولیو کی علامات کیا ہیں؟

پولیو کی ابتدائی علامات یہ ہیں؛

بخار

تھکاوٹ

سردرد

متلی

گردن میں اکڑاؤ

اعضاءمیں درد

جسمانی اعضاء، زیادہ ترٹانگوں میں اچانک کمزوری / فالج کا حملہ ہونا، جو زیادہ تر غیر متناسب اور مستقل ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں