شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب آزاد امیدواروں نے ملاقات کی ہے۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار رانا فیاض نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور لیگی قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی کی ملاقات
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
رانا فیاض کا قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار
نومنتخب رکن… pic.twitter.com/fMhfr32do7
— PMLN (@pmln_org) February 13, 2024
نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی۔ وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔
رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک وقوم کے لئے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے ہیں۔
ملاقات میں شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے، پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔



















