Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کی بطور وزیراعلی نامزدگی پر بڑا سوال اٹھا دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پورکی بطور وزیراعلی خیبرپختون خوا نامزدگی پر بڑا سوال اٹھا دیا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کیا 9 مئی میں ملوث افراد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار بن سکتا ہے؟ کیا 9 مئی جیسے بڑے سانحہ میں ملوث کرداروں کو ایسے نوازا جائیگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی وزیراعلی خیبرپختونخوا اور میاں اسلم کی بطور وزیراعلی پنجاب نامزدگی بڑے سوالیہ نشان ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگرایسی صورتحال رہی تو کل 9 مئی میں ملوث شخص وزیراعظم کا امیدوار بھی ہوسکتا ہے، ہمیں تو کہا گیا تھا کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور ملوث افراد سے نمٹا جائیگا، کیا نمٹنا اسے کہتے ہیں کہ وزرائے اعلی کیلئے نامزد کردیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ایسی ہی صورتحال رہی تو پھرسانحہ 9 مئی کیس پر نظر ثانی کرلی جائے۔

متعلقہ خبریں