Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاق اورپنجاب میں کس کے ساتھ اتحاد ہوگا؟ تحریکِ انصاف نے اعلان کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے مرکزاورپنجاب میں ایم ڈبلیو ایم اور خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ الحاق کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائیں گے جبکہ مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

رؤف حسن نے کہا کہ عوام نے الیکشن میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔  ہمارے نیشنل اسبملی میں 180 سیٹس تھے۔ جو بیرون ملک میں میقم ہیں وہ جلدی ملک میں سرمایہ کاری کریں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ خان صاحب نے کہا کہ جس طرح سے ن لیگ کو ملک میں مسلط کیا جا رہا ہے اس سے ملک مزید مسائل میں جائے گا۔ ایک اور یہ بھی فیصلہ کیا کہ کے کے پی کے میں علی امین گنڈا پورحکومت بنائے گا۔

رؤف حسن کے مطابق ہم دوسرے جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ مجھے یہ اہم زمہ داری دی ہے خان صاحب نے کہ مختلف جماعتوں کے ساتھ رابطہ قائم کروں۔ کچھ کورکمیٹی کے حوالے سے خان صاحب نے بتایا ہے اس پر بھی عمل دامداد کیا جائے۔

تحریکِ انصاف کے ترجمان نے کہا کہ سینٹراور پنجاب میں ہم ایم ڈبیلو ایم کے ساتھ مل کے بات کرینگے۔ کے پی کے میں جماعت اسلامی کے ساتھ بات چیت کے لیے کہا ہے۔

متعلقہ خبریں