سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زبیر عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسمارٹ سیاست کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زبیر عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی اسمارٹ سیاست کر رہی ہے، جو حکومت بنے گی وہ 16 ماہ نہیں 5 سال کے لیے ہو گی، اگر پی پی بجٹ کو منظور ہونے نہیں دے گی تو حکومت گر جائیگیی، آنے والی حکومت کو معیشت سے متعلق مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، مارچ میں آئی ایم ایف پروگرام ختم ہو رہا ہے، نیا آئی ایم ایف پروگرام سب سے سخت اور بڑا ہو گا، آئی ایم ایف پروگرام کی ذمہ داری ن لیگ کی ہو گی۔
زبیر احمد نے کہا کہ پی پی کے فیصلے سے سارا بوجھ ن لیگ پر آئے گا، ہو سکتا ہے ن لیگ پی پی کی پیشکش قبول ہی نہ کرے، ہو سکتا ہے ن لیگ پیشکش کرے کہ وزیراعظم آپ کا ہو، ہو سکتا ہے ن لیگ بلاول کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کرے۔



















