صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سردار خالد مگسی کو حکومت سازی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے بی اے پی رہنما سردار خالد مگسی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اس موقع پر ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
اس دوران شہباز شریف نے حکومت سازی کے لیے سردار خالد مگسی کو شمولیت کی دعوت دی۔
دونوں رہنماؤں نے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا۔



















