Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر اقتدار پر قبضے کے لیے بڑی سیاسی بیٹھک میں اہم مشورے

اسلام آباد میں حکومت سازی کے لیے آج چوہدری شجاعت کے گھر میں ایک بڑی سیاسی بیٹھک منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چوہدری شجاعت کے گھر پر ایک بڑی سیاسی بیٹھک سجائی گئی جس پر پورے ملک کی نگاہیں جمی ہوئی ہیں، اس بیٹھک میں حکومت سازی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس سیاسی بیٹھیک میں ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اس میٹنگ میں تجویز دی ہے کہ وہ ن لیگ کے وزیر اعظم کی حمایت کریں گے جبکہ صدر کے لیے انہوں نے آصف علی زرداری کا نام تجویز کیا ہے۔

دوسری جانب نواز شریف نے شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے، جبکہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ حکومت سازی کے لئےمرکزبن گئی، جس میں علیم خان، عون چوہدری، صادق سنجرانی بھی شریک تھے۔

جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ، سعید غنی و دیگر رہنما شامل تھے۔

ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر موجود تھے، ان کے ہمراہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اس سیاسی بیٹھک کا حصہ تھے۔

متعلقہ خبریں