پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی عبدالعزیز جونیجو انتقال کر گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس 80 دادو سے کامیاب امیدوار عبدالعزیز جونیجو کا انتقال ہو گیا ہے۔
آصف زرداری نے کامیاب امیدوار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالعزیز جونیجو کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا، عبدالعزیز جونیجو کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔



















