عام انتخابات 2024 کے حوالے سے پاکستانی گیلپ رپورٹ کا سروے بالکل درست ثابت ہوا۔
10 جنوری 2024 کو گیلپ کی رپورٹ میں 3 بڑی پارٹیوں کے حوالے سے انتخابات کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
سابقہ گیلپ رپورٹ کے مطابق آزاد امیدوار پنجاب میں 34 فیصد، مسلم لیگ ن 32 فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی 6 فیصد سیٹیں پائے گی جبکہ انتخابات کے بعد 12 فروری کو گیلپ کی شائع کردہ رپورٹ میں یہ اندازے درست ثابت ہوئے۔
گیلپ سروے کے مطابق آزاد امیدوار کی سیٹیں 1 فیصد بڑھ کر 35 فیصد، مسلم لیگ ن کی 1 فیصد بڑھ کر 33 فیصد جبکہ پیپلز پارٹی کی سیٹیں 6 فیصد ہی رہیں۔
انتخابات سے قبل گیلپ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں آزاد امیدوار 45 فیصد، جماعت اسلامی 15 فیصد ،مسلم لیگ ن 9 فیصد، پیپلز پارٹی 60 فیصد اور عوامی مسلم لیگ پارٹی 7 فیصد سیٹیں لے پائے گی۔
عام انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آزاد امیدوار 45 سے ایک فیصد کم 44 فیصد سیٹیں لے پائی، جماعت اسلامی 15، مسلم لیگ ن 9، پیپلز پارٹی ایک فیصد کم 6 جبکہ عوامی مسلم لیگ پارٹی 7 فیصد سیٹیں لے پائی۔
انتخابات سے قبل گیلپ رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ میں 44 فیصد سیٹیں لے پائے گی جبکہ انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ میں یہ اندازہ درست ثابت ہوا اور پیپلز پارٹی 44 فیصد سیٹیں لے ہی پائی۔
گیلپ رپورٹ میں بتایا تھا کہ مارچ 2023 میں پنجاب میں آزاد امیدواروں کی مقبولیت 45 فیصد تھی جو کہ کم ہو کر دسمبر میں 34 فیصد ہو گئی تھی جبکہ مارچ 2023 میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت 24 فیصد تھی جو کہ بڑھ کر دسمبر میں 32 فیصد ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت مقبولیت 42 فیصد ازاد امیدوار کی 19 فیصد اور مسلم لیگ ن کی 4 فیصد ہے۔
انتخابات کے بعد گیلپ رپورٹ کے سروے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات منعقد کیے گئے۔















