Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

این اے 15 مانسہرہ؛ نوازشریف کے وکیل نے کیس بحال کرنے کی درخواست دائر کر دی

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کرنے کے معاملے پراُن کے وکیل نے کیس بحال کرنے کی درخواست دائر کردی۔

نواز شریف کے وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ دوسرے بینچ میں پیشی کے باعث اس کیس میں پیش نہیں ہو سکا تھا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے شہزادہ گستاسب کی کامیابی کے خلاف نواز شریف کی درخواست آج مسترد کی تھی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی جبکہ نواز شریف کے وکیل سماعت میں پیش نہ ہوئے۔

ریٹرننگ افسر این اے 15 مانسہرہ نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی جس میں کہا گیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کردی۔

نواز شریف کے وکیل تاخیرسے پیش ہوئے، درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا جس پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے وکیل کو دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب خان کامیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں