Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جے یو آئی کا سندھ پنجاب بارڈر کو3 مقامات سے بند کرنےکا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام نے سندھ پنجاب بارڈر کو 3 مقامات سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے یوآئی سندھ کل سکھر کے مقام سے موٹروے انٹرچینج پر دھرنا دے گی، سکھر موٹروے کے مقام پر دھرنے کی قیادت مولانا سعود افضل ہالیجوی،اور مولانا محمد صالح انڈھڑ کریں گے۔

گھوٹکی میں کموں شہید نزد اباڑو میں دھرنہ دیا جائے گا ،گھوٹکی دھرنے کی قیادت علامہ ناصر خالد محمود اور مولانا محمد اسحاق لغاری کریں گے۔

جےیوآئی کشمور میں سندھ پنجاب بارڈر پر دھرنہ دیا جائے گا ، سندھ پنجاب بارڈر مظاہرے کی قیادت امیر جے یو آئی سندھ سائیں عبدالقیوم ہالیجوی ، مولانا شفیع محمد کھوسو اور مولانا شمس الدین بھیری کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام کا بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

 دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بلوچستان میں بھی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جے یو آئی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی حکومت میں شامل ہونا انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے مترادف ہوگا، قومی اسمبلی سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پورے ملک میں بھرپور اپوزیشن کا کردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی اور پی پی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے رابطہ کیا ہے۔

جے یو آئی کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جے یو آئی نے تمام سیاسی قوتوں کو آگاہ کیا ہے کہ انتخابات غیر منصفانہ ہوئے ہیں، جے یو آئی ملک میں دوبارہ عام انتخابات کا کے انعقاد کی خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں