گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان کی ملاقات ہوئی جس میں میجر (ر)اعظم سلیمان نے گورنر پنجاب کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
محمد بلیغ الرحمن نے محتسب پنجاب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ لوگوں کو سستے اور فوری انصاف مہیا کرنے کا آسان اور مؤثر ذریعہ ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ محتسب پنجاب کا ادارہ لوگوں کو انصاف فراہم کر کے نظام کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، درخواستوں کو مختصر دورانیے میں نمٹانا اور لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی متاثر کن ہے۔
محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان نے کہا کہ محتسب کے افس میں رسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، پچھلے ایک سال میں سائلین کی طرف سے ریکارڈ 35،139 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ موصول ہونے والی درخواستوں کو 100 فیصد نمٹا دیا گیا۔



















